ونے شکلا منگل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
عشق جب روح میں اترتا ہے (غزل)
عشق جب روح میں اترتا ہے
آدمی جیتے جی ہی مرتا ہے
میں جو الجھوں تو ہم کو رہنے دو
دھاگا سلجھے تو پھر بکھرتا ہے
وقت کے ساتھ ہیں بدلتے لوگ
سچ کہیں ہارنے سے ڈرتا ہے
عشق میں بے موت مارا جائے گا (غزل)
عشق میں بے موت مارا جائے گا
دور جب تم سے کنارا جائے گا
زندگی جن کے سہارے کاٹتے
چھوٹ اک دن ہر سہارا جائے گا
عشق میں ہم کو خبر اس کی نہ تھی
اشک آنکھوں سے اتارا جائے گا
تم نہیں میرے ہوئے تم غیر کے
عمر بھر تم کو پکارا جائے گا
جب بھی دل چاہے چلے آنا یہاں
اشک کو مل کر ابھارا جائے گا
دل ونےؔ کا تو کشادہ ہے بہت
عشق میں اک روز مارا جائے گا
مزید غزلیں از ونے شکلا منگل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں