وکاس شاہ مسافر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چھوڑ پایا نہیں چھوڑتا رہ گیا (غزل)
چھوڑ پایا نہیں چھوڑتا رہ گیا
دل یہ چپ چاپ ٹوٹا مرا رہ گیا
چاندنی رات میں اس کی یادیں رہیں
جیسے سورج کہیں ڈوبتا رہ گیا
اس کی شادی کا تھا جشن تھے سب وہاں
اور مرا خوں یہاں کھولتا رہ گیا
اس کی خوشبو جو کمرے میں آئی مرے
زخم اس کے دئے نوچتا رہ گیا
میری آنکھوں نے ہر خواب جب کھو دئے
پھر میں سب کی نظر چومتا رہ گیا
اس کی مسکان دیکھی تو میں رو اٹھا
بس میں پھر خود کو یوں تھامتا رہ گیا
مہکتے سے لمحوں کی محفل سجی ہو (غزل)
مہکتے سے لمحوں کی محفل سجی ہو
نگاہوں میں الفت کی اک روشنی ہو
جہاں لب یہ چپ ہوں نظر کہہ رہی ہو
وہاں بھی تصور میں کچھ زندگی ہو
وہ رستے وہ باتیں وہ ماضی کے قصے
یہاں ہر طرف ہر زباں شاعری ہو
کبھی جو ہنسی میں چھپا درد پائیں
وہی تو ہمارے دلوں کی خوشی ہو
مزید غزلیں از وکاس شاہ مسافر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں