پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وکاس سہج کی غزلیں — Vikas Sahaj Ghazals

وکاس سہج کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

الجھے بالوں والی لڑکی (غزل)

الجھے بالوں والی لڑکی

شاد خیالوں والی لڑکی

خود سے عشق کرو نا تم بھی

شوخ اجالوں والی لڑکی

تم پر اک شاعر مرتا ہے

پاؤں میں چھالوں والی لڑکی

تم میں اک عورت رہتی ہے

اکیس سالوں والی لڑکی

ان میں سب الجھے رہتے ہیں

صاف سوالوں والی لڑکی

تم کو دیکھ کے سبز ہوئے ہم

زرد سے گالوں والی لڑکی

اداسیوں کو گلے لگائے اداس لڑکے (غزل)

اداسیوں کو گلے لگائے اداس لڑکے

بھٹک رہے ہیں فریب کھائے اداس لڑکے

کسی کسی کو نصیب ہیں یہ اداسیاں بھی

کسی کو یہ بھی بتا نہ پائے اداس لڑکے

ہزار دکھ ہیں دلوں میں ان کے جنہیں چھپا کر

یہاں سبھی کو ہنسانے آئے اداس لڑکے

اداس رہنا سہی نہیں ہے یہ جان کر بھی

اداس رہنا نہ چھوڑ پائے اداس لڑکے

کسی کا کاندھا نصیب ہوتا تو یہ بھی سوتے

تمام راتیں جگے جگائے اداس لڑکے

مزید غزلیں از وکاس سہج ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں