وکاس رانا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرے پہلو یا درمیاں نکلے (غزل)
تیرے پہلو یا درمیاں نکلے
ایک جاں ہے کہاں کہاں نکلے
اس طرح سے کبھی سمیٹ مجھے
میرے کھلنے پر اک جہاں نکلے
سوچتا ہوں یوں نہ ہو اک دن
یہ زمیں کوئی آسماں نکلے
آ تری سانس سانس پی لوں میں
جسم سے روح کا دھواں نکلے
کوئی لے گا نہیں بدلا ہمارا (غزل)
کوئی لے گا نہیں بدلا ہمارا
ہمیں کو قتل ہے کرنا ہمارا
نچھاور جان بھی ہے اس پہ کرنی
ابھی طے بھی نہیں مرنا ہمارا
ہمارے ہونٹ کے صحرا تمہارے
تمہاری آنکھ کا دریا ہمارا
ابھی اک شعر کہنا رہ گیا ہے
ابھی نکلا نہیں کانٹا ہمارا
مزید غزلیں از وکاس رانا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں