پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وکاس نصیب کی غزلیں — Vikas Naseeb Ghazals

وکاس نصیب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ان کے سینہ پہ رکھ کے سر ہم نے (غزل)

ان کے سینہ پہ رکھ کے سر ہم نے

طے کیا رات کا سفر ہم نے

ان کے چہرے کو دیکھ کر ہم نے

چاند دیکھا نہ عمر بھر ہم نے

عمر ہم نے بڑھا لی ہے اپنی

ڈال کے ان پہ اک نظر ہم نے

ہو گئی ہم پہ مہرباں قدرت

جا کے جب چوما ان کا در ہم نے

ان کی یادوں کو ان کے خوابوں کو

چن لیا اپنا ہم سفر ہم نے

عمر بھر جو کبھی نہ کم ہوگا

ان پہ چھوڑا ہے وہ اثر ہم نے

ان کا بوسہ لیا تسلی سے

پیار سے تھام کے کمر ہم نے

تیری تصویر میرے پاس نہیں (غزل)

تیری تصویر میرے پاس نہیں

اور کبھی ہونے کی بھی آس نہیں

تیری محفل میں جا کے جام پیوں

میری تقدیر اتنی خاص نہیں

میرے دل کے لہو کو پیتا ہے

کون کہتا ہے خط کو پیاس نہیں

داغ کو وہ چھپائے کیسے بھلا

چاند کے جسم پر لباس نہیں

دوڑ کر اس کو میں پکڑ لیتا

موت بھی میرے آس پاس نہیں

مزید غزلیں از وکاس نصیب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں