پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وکاس جوشی واحد کی غزلیں — Vikas Joshi Wahid Ghazals

وکاس جوشی واحد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ساتھ تیرا اگر نہیں ہوتا (غزل)

ساتھ تیرا اگر نہیں ہوتا

ہم سے اتنا سفر نہیں ہوتا

دھوپ ہے راہ میں اصولوں کی

اس میں کوئی شجر نہیں ہوتا

لوگ کیا کیا خرید لیتے ہیں

بس ہمیں سے گزر نہیں ہوتا

سامنا زندگی سے کرنے کا

ہر کسی میں ہنر نہیں ہوتا

اب تو عادی سے ہو گئے ہیں ہم

حادثوں کا اثر نہیں ہوتا

دل یوں لگتے قریب ہیں لیکن

راستہ مختصر نہیں ہوتا

گر وفا ہی ملی جو ہوتی تو

آدمی در بدر نہیں ہوتا

درد دل میں نہ آنکھوں میں پانی رہے (غزل)

درد دل میں نہ آنکھوں میں پانی رہے

اپنے چہرے پہ بس شادمانی رہے

گفتگو میں گروں نہ میں معیار سے

میرا لحاظ یوں ہی خاندانی رہے

چھت پہ آئے پرندے کی خاطر صدا

ایک مٹی کے برتن میں پانی رہے

مجھ کو رکھا گیا گھر کے کونے میں یوں

چیز جیسے کوئی بھی پرانی رہے

رابطہ یوں رہے آخری سانس تک

جب بھی بچھڑیں تو آنکھوں میں پانی رہے

زخم آئے تجھے تو مجھے درد ہو

یوں لہو میں ہماری روانی رہے

منزلیں نہ ملیں تو کوئی غم نہیں

حوصلہ تو مگر آسمانی رہے

مزید غزلیں از وکاس جوشی واحد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں