وکاس اگروال بندل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پیار کی دل میں جب امنگ نہیں (غزل)
پیار کی دل میں جب امنگ نہیں
بے سبب کرتے ہم بھی تنگ نہیں
تم اسے ذہن میں بٹھا لینا
ہم سکوں چاہتے ہیں جنگ نہیں
سرحدوں پر جو ہوگی ہولی تو
خون ہوگا پھر اس میں رنگ نہیں
رات بھر جاگ صبح سوتے ہو
عیش و آرام کا یہ ڈھنگ نہیں
دوستوں کے حوالے مت کرنا
زندگی ہے کوئی پتنگ نہیں
دل کے ارمان مر گئے شاید
اٹھتی سینے میں اب ترنگ نہیں
اپنی مرضی سے جی سکے بندلؔ
کوئی اتنا بھی اب ملنگ نہیں
اتنی مجبور تو نہیں ہے ماں (غزل)
اتنی مجبور تو نہیں ہے ماں
خوابوں سے دور تو نہیں ہے ماں
سوچنا بیٹھ کے یہ تم بھی ضرور
ماں ہے مزدور تو نہیں ہے ماں
دھیان اس بات کا بھی رکھنا تم
تھک کے پھر چور تو نہیں ہے ماں
سختی بچوں پہ کرتی ہے لیکن
قلب سے کرور تو نہیں ہے ماں
گھر بس اس کو سنبھالنا ہوگا
اس پہ مامور تو نہیں ہے ماں
مزید غزلیں از وکاس اگروال بندل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں