پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وجے راہی کی غزلیں — Vijay Rahi Ghazals

وجے راہی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی سے عشق کرنا چاہیئے تھا (غزل)

کسی سے عشق کرنا چاہیئے تھا

مجھے حد سے گزرنا چاہیئے تھا

وہ آنکھوں میں اتر کر رہ گیا ہے

جسے دل میں اترنا چاہیئے تھا

محبت پا کے بھی تم خوش نہیں ہو

تمہیں تو ڈوب مرنا چاہیئے تھا

یہ کیا پہلی دفعہ میں بھر لی حامی

ذرا سا تو مکرنا چاہیئے تھا

ہمیں تنہائی راس آنے لگی ہے

تمہارا ساتھ ورنہ چاہیئے تھا

تنہائی سے جب اکتا کے بیٹھ گیا (غزل)

تنہائی سے جب اکتا کے بیٹھ گیا

میں پھر میخانے میں آ کے بیٹھ گیا

پتھر کو پتھر ہی اچھے لگتے ہیں

سو اپنے طبقے میں جا کے بیٹھ گیا

آج گلی سے میں نے دیکھا تھا اس کو

چندہ چھت پر ہی شرما کے بیٹھ گیا

سانجھ ڈھلی تو ہم بھی اپنے گھر آئے

سایا پاس ہمارے آ کے بیٹھ گیا

آخر ایک چراغ نے ایسی کیا ٹھانی

دیکھو آگے آج ہوا کے بیٹھ گیا

لوگوں نے پوچھا جب اس کے بارے میں

راہیؔ اپنی نظم سنا کے بیٹھ گیا

مزید غزلیں از وجے راہی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں