پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وجیے پرتاپ سنگھ کی غزلیں — Vijay Pratap Singh Ghazals

وجیے پرتاپ سنگھ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم رہیں یا نہ رہیں پر کچھ گلہ رہ جائے گا (غزل)

ہم رہیں یا نہ رہیں پر کچھ گلہ رہ جائے گا

ایک عاشق دیکھتا سا مبتلا رہ جائے گا

میں کھڑا رہ جاؤں گا بس آستاں پر سوچتا

پھول بھی گلدان میں ہی بس کھلا رہ جائے گا

در بدر ہو کر یہاں سے جب چلا جاؤں گا میں

تب مجھے پھر کھوجتا سا یہ جہاں رہ جائے گا

بس ندی کے پاس تک ہی لوگ لے کر آئیں گے

اس ندی کے گھاٹ پر ہی قافلہ رہ جائے گا

ذکر بھی ہوگا نہیں تیرے فسانے میں ترا

اس فسانے سے نکل کر تو نہاں رہ جائے گا

ہاتھ کیونکر ملا نہیں پایا (غزل)

ہاتھ کیونکر ملا نہیں پایا

جبکہ سوچا تھا جا نہیں پایا

دیر تک میں کھڑا رہا در پر

تم نے سوچا کہ آ نہیں پایا

رہ گزر میں تو ساتھ ہے جیسے

تجھ کو آخر کہاں نہیں پایا

میں نے تم کو تو پا لیا لیکن

میں نے اب تک خدا نہیں پایا

بہت پایا بھی تو زمانے میں

کچھ بھی تیرے سوا نہیں پایا

میں نے سوچا کہ سب بتاؤں گا

پر ملا تو بتا نہیں پایا

خوب چاہا کہ آزماؤں بھی

پر کبھی آزما نہیں پایا

تیرگی ساتھ ہی رہی ہر دم

شمع کوئی جلا نہیں پایا

ایک ہی بھول تھی مگر اب تک

کس نے کس نے سزا نہیں پایا

ہو گیا ہوں جدا بھلے تم سے

تم کو خود سے جدا نہیں پایا

مزید غزلیں از وجیے پرتاپ سنگھ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں