پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وجے پوٹر سنگھاڑیا کی غزلیں — Vijay Potter Singhadiya Ghazals

وجے پوٹر سنگھاڑیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کر رہے ہیں وار میرے یار مجھ پر (غزل)

کر رہے ہیں وار میرے یار مجھ پر

رحم کر کچھ تو کہانی کار مجھ پر

اینٹ میں اس پر گرانا چاہتا تھا

اور ہوا یہ گر گئی دیوار مجھ پر

ختم ہو جاتی وہیں پر یہ کہانی

تم اٹھا لیتے اگر ہتھیار مجھ پر

تو تو میرا دوست ہے مت دیکھ موقعہ

سامنے سے ہی چلا تلوار مجھ پر

عشق میں اچھی نہیں ہوتی خموشی

جان کچھ تو بول طعنے مار مجھ پر

کیا ضرورت ہے بتا دے دوست اب تو

آج کل کیوں آ رہا ہے پیار مجھ پر

نام ہی میرا وجےؔ ہے دھیان رکھنا

سوٹ کرتی ہی نہیں ہے ہار مجھ پر

ذرا دیکھو مری تنہائیاں بھی (غزل)

ذرا دیکھو مری تنہائیاں بھی

نہ اس پہ آئیں گر جو ہچکیاں بھی

غزل میں بھی سنا دوں ایک دو اب

اجازت دیں اگر یہ لڑکیاں بھی

قیامت دور بالکل بھی نہیں ہے

اگر ماری گئیں یوں بیٹیاں بھی

کروں گا شاعری میں دل لگا کر

مگر پہلے ملے دو روٹیاں بھی

بتاؤں لڑکیو اک بات تم کو

لڑو تو توڑ دو تم بیڑیاں بھی

وجےؔ خوش ہے تجھے ہی دیکھ کر بس

نہیں ہیں خواب میں تو تتلیاں بھی

مزید غزلیں از وجے پوٹر سنگھاڑیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں