پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وجے کمار سورنکار کی غزلیں — Vijay Kumar Swarnkar Ghazals

وجے کمار سورنکار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چاہتا ہے کوئی اگر اڑنا (غزل)

چاہتا ہے کوئی اگر اڑنا

تو ضروری ہے اس کا ڈر اڑنا

بھیڑ بھاری ہے ساری سڑکوں پر

سیکھ لیں شہر میں بشر اڑنا

یہ تو عادت نہیں پرندوں کی

دن میں آرام رات بھر اڑنا

میری کھڑکی سے تم نظر آؤ

جب بھی اڑنا یہ سوچ کر اڑنا

آب و دانے کی فکر کر پیارے

چھوڑ دے یہ ادھر ادھر اڑنا

کٹ چکا جنگل مگر ضد پر اڑی ہے (غزل)

کٹ چکا جنگل مگر ضد پر اڑی ہے

ایک چڑیا گھونسلہ لے کر کھڑی ہے

ایسے ادھڑا ہے بدن سوکھی ندی کا

جیسے کوئی لاش لا وارث پڑی ہے

کھو دیا سب تاپ بادل سے لپٹ کر

دھوپ بھی کس کی محبت میں پڑی ہے

اس محل کے سامنے کیوں رک گئے تم

سو قدم آگے وہ اپنی جھونپڑی ہے

یاد رکھ ہم ایک چھاتے کے تلے ہیں

بھول جا رم جھم ہے اوپر یا جھڑی ہے

بیندھ رکھا تھا تمہارا چتر جس نے

کیل وہ دیوار میں اب بھی گڑی ہے

آدھی آبادی ہے بھڑکی ہم ندی سی

اب کنارے ڈوب جانے کی گھڑی ہے

مزید غزلیں از وجے کمار سورنکار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں