پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وہان گپتا کی غزلیں — Vihan Gupta Ghazals

وہان گپتا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھوں سے یادوں کا دریا بہتا ہے (غزل)

آنکھوں سے یادوں کا دریا بہتا ہے

خواب ہمیشہ مجھ میں اس کا رہتا ہے

ہر تتلی پھولوں سے کہتی رہتی ہے

وہ آئے تو باغ سنہرا لگتا ہے

میں اس کو کھڑکی سے تکتا رہتا ہوں

اس کے گھر کے باہر پہرہ رہتا ہے

صحراؤں میں مجنوں پیاس بجھانے کو

آنسو کی بوندوں کو اکٹھا کرتا ہے

اس کے بارے میں سننے کو آیا ہے

وہ شیشے سے پتھر توڑا کرتا ہے

دیا سے دعا سے ادا سے وفا سے (غزل)

دیا سے دعا سے ادا سے وفا سے

مجھے ٹھیک کر دو کسی بھی دوا سے

چراغوں کو گھر کے کھلے میں نہ چھوڑو

کہیں بجھ نہ جائیں وبا کی ہوا سے

سنو جا رہا ہوں میں در پے خدا کے

شکایت کروں گا تمہاری خدا سے

ہنسی جھوٹی کیسے رکھیں ہم لبوں پر

کہ پوچھیں گے ہم بھی کسی غم زدہ سے

ہوائیں ہیں کہتی دیوں سے کہ تم سب

جلو گے بجھو گے ہماری رضا سے

سزا سے نہیں کوئی انکار لیکن

سزا یہ بڑی ہے ہماری خطا سے

مزید غزلیں از وہان گپتا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں