وگیان ورت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اور سناؤ کیسے ہو تم (غزل)
اور سناؤ کیسے ہو تم
اب تک پہلے جیسے ہو تم
اچھا اب یہ تو بتلاؤ
کیسے اپنے جیسے ہو تم
یار سنو گھبراتے کیوں ہو
کیا کچھ ایسے ویسے ہو تم
کیا اب اپنے ساتھ نہیں ہو
تو پھر جیسے تیسے ہو تم
عیش پرستی تم سے توبہ
مزدوری کے پیسے ہو تم
جتنے لوگ شہر میں ہیں (غزل)
جتنے لوگ شہر میں ہیں
ایک مسلسل ڈر میں ہیں
منزل پیچھے چھوٹ گئی
پھر بھی لوگ سفر میں ہیں
صرف مرے قدموں کے نشاں
میری راہ گزر میں ہیں
ان سے اتر کیا پوچھا
پرشن کئی اتر میں ہیں
خیر تو ہے وگیانؔ میاں
کافی دن سے گھر میں ہیں
مزید غزلیں از وگیان ورت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں