وید راہی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل سے جب لو لگی نہیں ہوتی (غزل)
دل سے جب لو لگی نہیں ہوتی
آنکھ بھی شبنمی نہیں ہوتی
جس کو غم نے حیات بخشی ہو
ہر خوشی وہ خوشی نہیں ہوتی
کانٹے جب تک جواں نہیں ہوتے
شاخ گل کی ہری نہیں ہوتی
خاص انداز جب سخن کا نہ ہو
شاعری شاعری نہیں ہوتی
لب پہ جبراً ہنسی بھی لاتے ہیں
درد میں کچھ کمی نہیں ہوتی
اروشی آسماں سے آ جائے (غزل)
اروشی آسماں سے آ جائے
کوئی ارجن سا روپ دکھلائے
کوئی بس جائے جو تصور میں
موت بھی زندگی سے شرمائے
بادلوں کے سجیلے ڈولے پر
کوئی دلہن پیا کے گھر جائے
کوئی پھر دل میں چٹکیاں لے لے
کوئی پھر من کو آ کے بہلائے
مزید غزلیں از وید راہی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں