پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وی سی رائے کی غزلیں — Vc Ray Ghazals

وی سی رائے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل میں مورت سی گڑھ گئیں آنکھیں (غزل)

دل میں مورت سی گڑھ گئیں آنکھیں

آپ کی مجھ پہ پڑ گئیں آنکھیں

عکس جو ذہن میں تھا دھندھلا سا

دو نگینوں سی جڑ گئیں آنکھیں

میں نے دیکھی نگاہ جیوں تیری

جھٹ زمیں میں یہ گڑ گئیں آنکھیں

آج تو دن حسین گزرے گا

صبح جو تم سے لڑ گئیں آنکھیں

آگ بھڑکی جو ان کے لڑنے سے

خود بجھانے کو اڑ گئیں آنکھیں

میرے دل کے حسین خوابوں کو

اک کہانی سا پڑھ گئیں آنکھیں

وقت آخر ہے وہ ہیں سرہانے

یہ نیاؔ مان چڑھ گئیں آنکھیں

سخن کی شمع جلی ہے چمک اٹھی ہے غزل (غزل)

سخن کی شمع جلی ہے چمک اٹھی ہے غزل

کہیں سے ساز چھڑا اور تھرک اٹھی ہے غزل

ترے خیالوں میں گم ہو کے دیکھا ہے اکثر

تو سوز بن کے جگا اور جھلک اٹھی ہے غزل

مرا یہ دل تو جلا ہے چراغ بن کے سدا

لہو کے قطرے ہی پی کر مہک اٹھی ہے غزل

وہ لاکھ پردہ نشیں ہو زمانہ بھر کے لیے

مری پکار پہ تو بے جھجھک اٹھی ہے غزل

مزید غزلیں از وی سی رائے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں