پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وتسل شرما وتس کی غزلیں — Vatsal Sharma Vats Ghazals

وتسل شرما وتس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گھٹ گھٹ کے تیرے عشق میں کتنا رہا ہوں میں (غزل)

گھٹ گھٹ کے تیرے عشق میں کتنا رہا ہوں میں

اتنا کہ اپنے ساتھ بھی تنہا رہا ہوں میں

نا پیدا میں حیات و قضا کے بھرم سا ہوں

ہوتا رہا ہوں ساتھ میں کھوتا رہا ہوں میں

آنکھیں چراغ مفلساں سے کم نہیں مری

ہر اشک کو سنبھال کے روتا رہا ہوں میں

پھر دل چلا نہ جائے کہیں عشق دوست میں

دشمن ہی خود کو آپ کا ٹھہرا رہا ہوں میں

دل میں لگے کہ تن میں لگے آگ آگ ہے

زندہ چتا سا عشق میں جلتا رہا ہوں میں

کہتا تھا مار ڈالے گا مرنا ترا مجھے

کیسے بتاؤں تجھ کو کہ جیتا رہا ہوں میں

دیتا وجہ تو کاش مجھے ترک عشق کی

ظلم اپنے ہی خیال کے سہتا رہا ہوں میں

میں بھاگتا رہا ہوں حقیقت سے عشق کی

اور عشق کے خیال میں بیٹھا رہا ہوں میں

شعر و سخن کی راہ میں تنہائی ساتھ ہے

جو بھی یہ بولتی ہے سو دہرا رہا ہوں میں

مشکل ہے کہنا شعر کا جانے بھی کوئی کیا (غزل)

مشکل ہے کہنا شعر کا جانے بھی کوئی کیا

بس واہ واہ ملتی ہے مانے بھی کوئی کیا

لیتے ہیں اب بدن کو یہاں دل کے نام پر

دیتا ہے جان دل کے بہانے بھی کوئی کیا

مجنوں ملا تو پوچھتا تھا دشت عشق میں

اب سنتا واں ہے میرے فسانے بھی کوئی کیا

دھندہ ہے لین دین کا اب شعر و شاعری

آتا ہے وتسؔ مجھ کو سنانے بھی کوئی کیا

مزید غزلیں از وتسل شرما وتس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں