پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وتسل روہیلا کی غزلیں — Vatsal Rohilla Ghazals

وتسل روہیلا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہ جانے نکلے بڑے لوگ ہیں کہاں کی طرف (غزل)

نہ جانے نکلے بڑے لوگ ہیں کہاں کی طرف

زمیں کی بات ہے اور آنکھ آسماں کی طرف

جہان والے سبھی تھک گئے فلک تکتے

خدا کبھی تو بھی تو دیکھا کر جہاں کی طرف

مرے بغیر مرا بے بسی سے مرنا ہو جائے

چلا ہے تیر کسی کا مری کماں کی طرف

تجھے حساب دے دوں تو نے کتنا قتل کیا

فرشتہ بن کے چلے آ کبھی یہاں کی طرف

ہے نازکی نے بھی تلوار تان دی وتسلؔ

یہ لفظ عشق چلا آیا جو زباں کی طرف

ظلم پر بھی جو صنم ہر دم ہو (غزل)

ظلم پر بھی جو صنم ہر دم ہو

کیوں نہ پھر اس کا ستم ہر دم ہو

درد برپا کرے مجھ پر ہر وقت

بس مرا ہاتھ قلم ہر دم ہو

اس سے ہر وقت میں خوش رہتا ہوں

یہ بھرم ہے تو بھرم ہر دم ہو

راہ پتھریلی سہی بس کوئی

یاں ملانے کو قدم ہر دم ہو

رہتا ہر پل ہے کسی بت کا خیال

دل محبت میں بے دم ہر دم ہو

مزید غزلیں از وتسل روہیلا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں