پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وی سی رائے نیا کی غزلیں — V C Rai Naya Ghazals

وی سی رائے نیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہوتے رہے ہیں رد و بدل اس زمین پر (غزل)

ہوتے رہے ہیں رد و بدل اس زمین پر

کھنڈر بھی بن گئے ہیں محل اس زمین پر

پرواز پر ہو آج اڑو آسمان میں

آنا پڑے گا لوٹ کے کل اس زمین پر

مرنے کے بعد ہو کہ نہ ہو سورگ اور نرک

بوؤ گے جیسا پاؤ گے پھل اس زمین پر

اس آج کو پکڑ کے وسولو ہر ایک پل

آئے گا یہ نہ لوٹ کے کل اس زمین پر

شیشے سا تیرا دل ہے ذرا صاف رکھ اسے

بن جائے گا یہ شیش محل اس زمین پر

انجام عشق کا ہے جدائی یقین کر

بتلا رہا ہے تاج محل اس زمین پر

ہم سے کہا گیا نہ نیاؔ شعر ایک بھی

آئی اتر کے خود ہی غزل اس زمین پر

ہزاروں زخم دل میں کر رہے تیر نظر پیدا (غزل)

ہزاروں زخم دل میں کر رہے تیر نظر پیدا

بڑی مشکل سے فولادی کہیں ہوتے جگر پیدا

ہزاروں ہی تمنائیں اکٹھا ہیں ہر اک دل میں

بڑی مشکل سے تیری آرزو کرتی ہے گھر پیدا

ہزاروں ہاتھ اٹھتے ہیں ہزاروں گھٹنے ٹکتے ہیں

بڑی مشکل سے ہوتا ہے دواؤں میں اثر پیدا

ہزاروں نام رکھے میرے ایماں کو زمانہ نے

بڑی مشکل سے میں پایا یہاں کچھ نام کر پیدا

ہزاروں آندھیاں آتی ہیں اور پتھر برستے ہیں

بڑی مشکل سے کر پاتا ہے میٹھے پھل شجر پیدا

ہزاروں شعر جب شاعر جگر کے خوں سے لکھتا ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے غزل میں کچھ اثر پیدا

ہزاروں اشک آنکھوں میں نیاؔ آتے پلک تک ہیں

بڑی مشکل سے ہوتا سیپ سے ہے اک گہر پیدا

مزید غزلیں از وی سی رائے نیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں