عظمیٰ صدییق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اک موج سخن لایا خیالات کا دریا (غزل)
اک موج سخن لایا خیالات کا دریا
الفاظ میں بہتے ہوئے جذبات کا دریا
اک شورش پیہم میں گرفتار ہے دل بھی
اندوہ فروزاں ہے سیہ رات کا دریا
در پیش مجھے ایسے سمندر کا سفر ہے
جس میں مجھے لایا ہے یہ حالات کا دریا
بیتے ہوئے لمحوں کی ہوں تصویر شکستہ
آئینۂ شوریدہ مری ذات کا دریا
شالوں میں لپٹتی ہوئی پر ہول فضائیں
سیلاب بلا لایا ہے آفات کا دریا
عظمیٰؔ مری تہذیب کی پہچان یہی ہے
مضبوط حوالہ ہے روایات کا دریا
مزید غزلیں از عظمیٰ صدییق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں