پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عثمان جوہری کی غزلیں — Usman Jauhari Ghazals

عثمان جوہری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زیست کو چاہئے بس تیرا سہارا جاناں (غزل)

زیست کو چاہئے بس تیرا سہارا جاناں

یہ سہارا ہی تو ہے ایک ہمارا جاناں

بندہ پرور مری تقدیر سنور جائے گی

اک تری چشم کرم سے ہے گزارا جاناں

عشق کا رنج و الم دل میں لیے بیٹھے ہیں

تجھ سے شکوہ تو نہیں کوئی ہمارا جاناں

بحر عصیاں میں ہوں ڈوبا ہوا میں سر تا پا

تیری بخشش کا ملے مجھ کو کنارا جاناں

آتش ہجر نے گلشن کو کیا ہے ویران

بارش وصل کی حاجت ہے دوبارا جاناں

بازیٔ عشق میں دل ہار گیا ہے عثمانؔ

ہار کر جیت کہاں اس کو گوارا جاناں

سوز میں ڈوبی ہوئی درد کی تفسیر نہ دیکھ (غزل)

سوز میں ڈوبی ہوئی درد کی تفسیر نہ دیکھ

جہد پیہم کے علم دار یہ تقدیر نہ دیکھ

خواب بھی تو ہی یہاں خواب کی تعبیر بھی تو

تو ہی اکسیر صفت ہے کوئی اکسیر نہ دیکھ

حکمت و علم و فراست ہی ترا ورثہ ہے

نور ایمان طلب غرب کی تنویر نہ دیکھ

کیمیا گر ہے تو کچھ گر بھی تری گرد میں ہو

سنگ ڈھونڈے کہ نہ ڈھونڈے تجھے اے میرؔ نہ دیکھ

جس کو کہتے ہیں بقا اس کا سمجھنا ہے محال

سارے اوراق پلٹ اب کوئی تفسیر نہ دیکھ

زخم الفت میں ملے ہیں جو وہ ہیں انعامات

تو مرے درد کو اس طرح سے دلگیر نہ دیکھ

جن سے چندھیا گئیں دنیا کی نگاہیں اکثر

سنگ ریزے ہیں یہ عثمانؔ کی جاگیر نہ دیکھ

مزید غزلیں از عثمان جوہری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں