عثمان حبیب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میں بچ سکا نہ بچایا گیا ہوا سے مجھے (غزل)
میں بچ سکا نہ بچایا گیا ہوا سے مجھے
گلے ہیں مجھ سے خدا کو تو ہیں خدا سے مجھے
ہے کس کا دست خجل جو سراپا کھینچتا ہے
یہ کون دیکھتا ہے درز نیم وا سے مجھے
وہ ہجر زاد ہے ایسا کہ میں ملوں نہ ملوں
تراش لیتا ہے اپنی کسی قبا سے مجھے
میں آپ اپنا ہی نعم البدل تراشتا ہوں
نکالے کون تعجب کی ابتلا سے مجھے
اسے پتہ ہے کہ میں اس کو دیکھتا ہوں حبیبؔ
وہ شخص دیکھے نہ دیکھے مری بلا سے مجھے
لگا ہے دھڑکا کوئی وسوسوں نے آ لیا ہے (غزل)
لگا ہے دھڑکا کوئی وسوسوں نے آ لیا ہے
عدو نے صلح کے بدلے کمک سے کیا لیا ہے
کسی گمان کا پیکر تراشنے کے لئے
شب و سحر سے سمے کا حجاب اٹھا لیا ہے
یہ رائگانی بری تو نہیں کہ جب ہم نے
تری تلاش میں اپنا سراغ پا لیا ہے
مزید غزلیں از عثمان حبیب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں