پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشا جھا کی غزلیں — Usha Jha Ghazals

اشا جھا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پھول امید کے کھلا نہ سکا (غزل)

پھول امید کے کھلا نہ سکا

چاہ کر بھی بہار لا نہ سکا

بد نصیبی میں زیست گزری ہے

زیست سکھ سے کبھی سجا نہ سکا

مجھ کو کانہا کی مرلی بننا تھا

وقت رادھا مجھے بنا نہ سکا

حوصلے دل میں اتنے سارے تھے

دن مصیبت کا بھی ڈرا نہ سکا

بے بسوں پر دیا نہیں آتی (غزل)

بے بسوں پر دیا نہیں آتی

ان کو یہ ہی ادا نہیں آتی

دوستی اب نہیں ذرا خود سے

موت بھی بے وفا نہیں آتی

سب دکھاوا ہے اس زمانہ میں

اس جہاں کو حیا نہیں آتی

کاٹ کر ہم درخت کہتے ہیں

یار کیوں کر ہوا نہیں آتی

مزید غزلیں از اشا جھا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں