ارملا مادھو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خود کے احساس محبت نے مجھے زندہ رکھا (غزل)
خود کے احساس محبت نے مجھے زندہ رکھا
میرے کچھ نیک خیالات نے تابندہ رکھا
مجھ کو مشکل ہی گزرتی ہے شناسائی سے
کیونکہ اے دوستو تم نے مجھے شرمندہ رکھا
سہل دل ہوں تو مجھے آپ ہی چلنا ہے محض
اپنے معیار کو سو خود سے ہی پائندہ رکھا
دل لگی کرتی رہی خاک محبت مجھ سے
زندگی میں نے تجھے ریت کا باشندہ رکھا
کتنے رنگوں سے مری سانس کے کس بل تولے
پھر بھی جی بھٹکے نہیں دھیان یہ آئندہ رکھا
خود سوال و جواب کرتے رہو (غزل)
خود سوال و جواب کرتے رہو
اپنے دل سے حساب کرتے رہو
کیوں یہ ارمان یوں ہی مر جائے
طلب آفتاب کرتے رہو
چاندنی ہو یا چاند ہو خود ہی
تم تو نیت خراب کرتے رہو
چاہے ترجیح کوئی دے یا نہیں
خود کو یوں ہی سراب کرتے رہو
جب تلک جسم ٹوٹ کر نہ گرے
زندگی بے نقاب کرتے رہو
مزید غزلیں از ارملا مادھو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں