نامعلوم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کہنا غلط غلط تو چھپانا سہی سہی (غزل)
کہنا غلط غلط تو چھپانا سہی سہی
قاصد کہا جو اس نے بتانا سہی سہی
یہ صبح صبح چہرے کی رنگت اڑی ہوئی
کل رات تم کہاں تھے بتانا سہی سہی
دل لے کے میرا ہاتھ میں کہتے ہیں مجھ سے وہ
کیا لو گے اس کا دام بتانا سہی سہی
آنکھیں ملاؤ غیر سے دو ہم کو جام مے
ساقی تمہیں قسم ہے پلانا سہی سہی
اے مے فروش بھیڑ ہے تیری دکان پر
گاہک ہیں ہم بھی مال دکھانا سہی سہی
ساجدؔ تو جان و دل سے فقط آپ کا ہے بس
کیا آپ بھی ہیں اس کے بتانا سہی سہی
پھروں ڈھونڈتا میکدہ توبہ توبہ مجھے آج کل اتنی فرصت نہیں ہے (غزل)
پھروں ڈھونڈتا میکدہ توبہ توبہ مجھے آج کل اتنی فرصت نہیں ہے
سلامت رہے تیری آنکھوں کی مستی مجھے مے کشی کی ضرورت نہیں ہے
یہ ترک تعلق کا کیا تذکرہ ہے تمہارے سوا کوئی اپنا نہیں ہے
اگر تم کہو تو میں خود کو بھلا دوں تمہیں بھول جانے کی طاقت نہیں ہے
ہمیشہ مرے سامنے سے گزرنا نگاہیں چرا کر مجھے دیکھ لینا
مری جان تم مجھ کو اتنا بتا دو یہ کیا چیز ہے گر محبت نہیں ہے
ہزاروں تمنائیں ہوتی ہیں دل میں ہماری تو بس اک تمنا یہی ہے
مجھے اک دفعہ اپنا کہہ کے پکارو بس اس کے سوا کوئی حسرت نہیں ہے
بلبل کا بچہ (نظم)
بلبل کا بچہ
کھاتا تھا کھچڑی
پیتا تھا پانی
گاتا تھا گانے
میرے سرہانے
ایک دن اکیلا
بیٹھا ہوا تھا
میں نے اڑایا
واپس نہ آیا