عمر خلیق اعظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لوگ جب جب تری آنکھوں میں خدا دیکھتے ہیں (غزل)
لوگ جب جب تری آنکھوں میں خدا دیکھتے ہیں
ہم در مکر سبھی خلق پہ وا دیکھتے ہیں
چند پیسوں کے سوا حسن و تکلف کے بنا
اور اب عشق و خرابات میں کیا دیکھتے ہیں
عشق میں کیسی روایت ہے کہ سب کے عاشق
درد خود دیتے ہیں پھر سوئے دوا دیکھتے ہیں
خواہ مخواہ دیتے ہیں دشنام زمانے والے
جب بھی مجنوں کسی لیلیٰ پہ فدا دیکھتے ہیں
وصل کے بعد ملی ہجر کی اس وحشت میں
ہم کبھی تم کو کبھی باد صبا دیکھتے ہیں
دل مضطر کی آشنائی سے (غزل)
دل مضطر کی آشنائی سے
غم لگے اب ہیں پارسائی سے
تیری آنکھوں کی ایک دید کے بعد
کوئی شکوہ نہیں خدائی سے
دل نہیں لگ رہا تمہارے بغیر
جھوٹ بولے ہیں کس صفائی سے
اس سے پوچھو کہ کیا گزرتی ہے
جو گزرتا ہے بے وفائی سے
عشق والوں کو مشورہ ہے مرا
نیند بہتر ہے رت جگائی سے
مزید غزلیں از عمر خلیق اعظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں