امیش پنت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اے میری جان دل و جان میں رکھنا ہے تجھے (غزل)
اے میری جان دل و جان میں رکھنا ہے تجھے
یعنی کہ اپنے ہی امکان میں رکھنا ہے تجھے
تیرے احساس سے چہرے کا بدن کھل جائے
اپنی اس آخری مسکان میں رکھنا ہے تجھے
ساری دنیا کے وبالوں سے بچا کر کے تجھے
میں نے تو حالت آسان میں رکھنا ہے تجھے
تاکہ پڑھ کر یہ زمانہ کہے کیا خوب کہا
مجھ کو لکھ کر کسی دیوان میں رکھنا ہے تجھے
بس یہی سوچ کے میں نے یہ غزل لکھ ڈالی
اپنے ہر شعر کے عنوان میں رکھنا ہے تجھے
مرے خوابوں خیالوں کو نئی پرواز دیتے ہیں (غزل)
مرے خوابوں خیالوں کو نئی پرواز دیتے ہیں
میں چل پڑتا ہوں جب وہ راستے آواز دیتے ہیں
عموماً زندگی کی بے سری بے دھن کہانی کو
سفر کے واقعے بے شک سریلا ساز دیتے ہیں
وہ مشکل تنگ رستے لے کے جاتے ہیں کھلے پن تک
وہ برفیلے شکھر جینے کا جیسے راز دیتے ہیں
جہاں لگتا ہے سب کچھ ختم ہے ان بند راہوں پر
نیا سا موڑ دیتے ہیں نیا آغاز دیتے ہیں
نکل جاتے ہیں جو سب چھوڑ کر پیچھے وہی راہی
نیا اک وقت دیتے ہیں نئی پرواز دیتے ہیں