پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عمر فرحت کی غزلیں — Umar Farhat Ghazals

عمر فرحت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ دنیا کس چکر میں کھو جاتی ہے (غزل)

یہ دنیا کس چکر میں کھو جاتی ہے

ہونے والی بات تو بس ہو جاتی ہے

تیرے حق میں میں تنہا رہ جاتا ہوں

ساری دنیا ایک طرف ہو جاتی ہے

اس کی یاد کے جگنو جاگتے رہتے ہیں

میری آنکھ تو پل بھر میں سو جاتی ہے

خود ہی تماشا بنتا ہوں خود کا فرحتؔ

یہ خاموشی کیا دل میں بو جاتی ہے

تجھ کو تکتا رہتا ہوں (غزل)

تجھ کو تکتا رہتا ہوں

میں بھی تیرے جیسا ہوں

وہ مٹی ہو جاتا ہے

جس کو ہاتھ لگاتا ہوں

میں مٹی کے خوابوں سے

عشق بنا کے بیٹھا ہوں

آپ کو چھاؤں مبارک ہو

میں تو پیڑ اگاتا ہوں

میں کانچ کا چھوٹا سا گھر

کس کے لئے بناتا ہوں

کوئی مجھ سے بات کرے

ہر اک کا منہ تکتا ہوں

تم ہی تم تو ہوتے ہو

جب میں خود میں ہوتا ہوں

تخلیق کے خمار میں چور (نظم)

تخلیق کے خمار میں چور

ایک خوش گوار موڑ میں

اس نے جب

بے حساب لوگوں کے نصیب میں

خوشیاں لکھ ڈالی ہوں گی

بے شمار تب

اس نے رک کر

سوچا ہوگا

توازن کی خاطر

کچھ تو تبدیلی چاہیے

اور یوں اس موڑ میں

لکھ کر اگلا نصیب

اس نے جو پلٹا صفحہ

وہ میرا تھا

مزید غزلیں از عمر فرحت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں