پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عمیس احمر کی غزلیں — Umais Ahmar Ghazals

عمیس احمر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس دل کی گلی چھوڑ کے جاتے ہی نہیں ہیں (غزل)

اس دل کی گلی چھوڑ کے جاتے ہی نہیں ہیں

کچھ سانحے ایسے ہیں بھلاتے ہی نہیں ہیں

آنکھیں تو بنا لیتے ہیں یہ سارے مصور

آنکھوں میں مگر درد بناتے ہی نہیں ہیں

جس بات پہ بھی کرتے ہیں وہ مجھ کو پشیماں

اس بات پہ پھر آنکھ ملاتے ہی نہیں ہیں

چپ چاپ سہے جاتے ہیں ہر غم وہ کبھی بھی

ہنستی ہوئی آنکھوں کو رلاتے ہی نہیں ہیں

اس طرح منکر گفتار ہوئے جاتے ہیں (غزل)

اس طرح منکر گفتار ہوئے جاتے ہیں

چپ کی اک آہنی دیوار ہوئے جاتے ہیں

عطر دانوں سے بنا رکھا ہے رشتہ اس نے

پھول یوں ہی نہیں بیمار ہوئے جاتے ہیں

ساری محفل کا بھرم رکھتے ہیں تیری خاطر

ورنہ ہم لوگ تو بیزار ہوئے جاتے ہیں

ہم نہیں رکھتے ہیں پھولوں سے تعلق کی بنا

ہم کہ اپنے میں ہی اشجار ہوئے جاتے ہیں

بد لحاظی میں جو ممتاز ہوا کرتے تھے

آج وہ صاحب کردار ہوئے جاتے ہیں

مزید غزلیں از عمیس احمر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں