عمیر ثمر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نہ ہم کو آزمانا چاہیے تھا (غزل)
نہ ہم کو آزمانا چاہیے تھا
تمہیں رشتہ بچانا چاہیے تھا
وہاں غصہ دکھا کر آ رہے ہو
جہاں پر مسکرانا چاہیے تھا
درختوں کو نہ کاٹا میں نے یوں بھی
پرندوں کو ٹھکانا چاہیے تھا
یہ پچھتاوا تو سورج کو رہے گا
سمندر سوکھ جانا چاہیے تھا
شکاری تاک میں بیٹھا ہوا تھا
مگر چڑیا کو دانہ چاہیے تھا
کنارے جھیل کے بیٹھا ہوا ہے (غزل)
کنارے جھیل کے بیٹھا ہوا ہے
کسی کی یاد میں کھویا ہوا ہے
اسے کس طرح ہم باہر نکالیں
تیری آنکھوں میں جو ڈوبا ہوا ہے
جو دل تم حسرتوں سے مانگتی ہو
زمانے بھر کا ٹھکرایا ہوا ہے
جلایا ہے کسی نے ان کو دن میں
دیوں کے ساتھ میں دھوکہ ہوا ہے
بس اک اس بات پر خوش ہے پڑوسی
مرے آنگن کا بٹوارا ہوا ہے
بنی ہیں ایک دو گلیوں کہ سڑکیں
اسے بھی بورڈ پر لکھا ہوا ہے
مزید غزلیں از عمیر ثمر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں