پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عمیر خان عمیر کی غزلیں — Umair Khan Umair Ghazals

عمیر خان عمیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ترا جلوہ جو دم بہ دم دیکھتے ہیں (غزل)

ترا جلوہ جو دم بہ دم دیکھتے ہیں

زیادہ کے دھوکے میں کم دیکھتے ہیں

کب آگ اور پانی بہم دیکھتے ہیں

عرق رخ پہ جب تیرے ہم دیکھتے ہیں

انہیں غیر کے گھر میں ہم دیکھتے ہیں

جہنم میں حور ارم دیکھتے ہیں

ترے رخ پہ جب زلف ہم دیکھتے ہیں

کہ پس رات کو دن میں ضم دیکھتے ہیں

عبث راہ قاصد کی ہم دیکھتے ہیں

پھرے کب جو ملک عدم دیکھتے ہیں

کہیں خلد سے واں مکر ہی نہ جائیں

جو یاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں

بڑھاتے ہو واعظ یوں محشر میں گویا

وہ کرموں کے بدلے شکم دیکھتے ہیں

عدو بھی کسی کا نہ ہو اللہ ہم نام

بلاتے ہیں اس کو تو ہم دیکھتے ہیں

وہ بھولے سے مسجد میں کیا آئے اک بار

کہ رہ روز شیخ حرم دیکھتے ہیں

ترا تیر مژگاں کہ ہے معجزہ ساز

کماں میں ہے اور دل میں ضم دیکھتے ہیں

کبھی شاہ رگ سے نکل آنکھ میں آ

کبھی دیکھ وہ بھی جو ہم دیکھتے ہیں

بلاتے ہیں ہم بے وفا جو کسی کو

حضور آپ کیوں ایک دم دیکھتے ہیں

لحد پر مری آئے ہیں غیر کے ساتھ

کرم بھی برنگ ستم دیکھتے ہیں

جہنم میں کیا دیکھنے کو رہا اب

یہیں اہل دیر و حرم دیکھتے ہیں

جو دیتے ہیں جاں کے عوض بوسہ تو لو

جو اچھی ہو شے تو درم دیکھتے ہیں

نظر بازوں کی کیا خطا ہے عمیرؔ اب

انہیں اندھے بھی دم بہ دم دیکھتے ہیں

کیا حمد خداوند ارے اشعار میں آوے (غزل)

کیا حمد خداوند ارے اشعار میں آوے

افکار میں آوے تو کچھ اظہار میں آوے

یوسف کا نشاں بھی نہ پھر اقدار میں آوے

ناخن بھی ترا بکنے جو بازار میں آوے

قد حشر نگہ برق زباں تیغ ادا موت

دل ہی کا ہے دل جو تری سرکار میں آوے

ذلت کی سیاہی سے ہے دستور میں مرقوم

دستار جو بیچے گا وہ دربار میں آوے

دل ناف پہ آیا مرے اللہ غضب ہے

بچ پاتی نہیں ناؤ جو منجدھار میں آوے

ہاں دل کی طرح پیچ مقدر کا نکل جائے

اک بار اگر گیسوئے خم دار میں آوے

وہ ہونٹ حسیں ہونٹوں کی ہر بات حسیں تر

اقرار کی لذت مجھے انکار میں آوے

میں وار دوں جنت کی کھرب لذتیں اس پر

وہ میٹھی سی اک چوٹ کہ جو پیار میں آوے

لاغر ہوں بہت ہجر سے مت چھیڑ جنوں آج

خود خار ارے کیا وادیٔ پر خار میں آوے

وہ پوچھتا ہے دل کی تو کہتا ہوں میں ڈر کے

تو ہاتھ سے نکلے جو یہ اظہار میں آوے

کیا کیجیے تعریف رخ شعلہ فگن کی

کاغذ نہ جلا دے اگر اشعار میں آوے

گل چیز زمیں کی ہے تو خورشید فلک کی

کیوں چھت سے اتر کر وہ یوں گلزار میں آوے

وہ گر نہیں آئے نہ سہی پھر تو عمیرؔ آج

اک تیر قضا ہی دل بیمار میں آوے

مزید غزلیں از عمیر خان عمیر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں