پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اوما شنکر چترونشی بازل کی غزلیں — Uma Shankar Chitravanshi Bazal Ghazals

اوما شنکر چترونشی بازل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل کی جو آگ تھی کم اس کو بھی ہونے نہ دیا (غزل)

دل کی جو آگ تھی کم اس کو بھی ہونے نہ دیا

ہم تو روتے تھے مگر آپ نے رونے نہ دیا

شمع کیوں پردۂ فانوس میں چھپ جاتی ہے

اس نے پروانے کو قربان بھی ہونے نہ دیا

یاد دلبر میں کبھی اے دل مضطر تو نے

ہم کو چپ چاپ کہیں بیٹھ کے رونے نہ دیا

آشیاں کا تو کوئی ذکر ہے کیا اے صیاد

جمع تنکوں کو کبھی برق نے ہونے نہ دیا

آستیں آنکھوں پر اس شوخ نے رکھ دی بازلؔ

رو رہا تھا مجھے کس واسطے رونے نہ دیا