پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اجول وششٹھا کی غزلیں — Ujjawal Vashishtha Ghazals

اجول وششٹھا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مبارک باد پھولوں کے لیے اور خار پر لعنت (غزل)

مبارک باد پھولوں کے لیے اور خار پر لعنت

ارے مالی اصولوں پر ترے کردار پر لعنت

جو حاصل ہے وہی کافی ہے بس میرے گزارے کو

کروں میں شکریہ اس پار کا اس پار پر لعنت

وہ جس کی دید سے آنکھوں کی بینائی چلی جائے

تو اس حسن سراپا کے ہے پھر دیدار پر لعنت

ہمارے زہر نے دیکھو یہاں منظر بدل ڈالے

سپیرے نے کہا اجگر تری پھنکار پر لعنت

حفاظت کر نہیں سکتا ہے جو اپنے قبیلے کی

کوئی کیسے نہیں بھیجے گا اس سردار پر لعنت

کسی مظلوم کی خاطر اگر یہ اٹھ نہیں سکتی

تو ہے پھر زنگ آلود آپ کی تلوار پر لعنت

نہ تو ہی ہے مرے گھر میں نہ ہے تصویر ہی تیری

بھلا کیسے نہ بھیجوں پھر در و دیوار پر لعنت

سمجھ داری سے اپنی ریس جیتی ایک کچھوئے نے

ارے خرگوش تیری چال پر رفتار پر لعنت

اگرچہ سال کے باون دنوں اس سے بچھڑنا ہے

تو پھر ہر اک مہینے کے ہر اک اتوار پر لعنت

اگر لوگوں میں نفرت بانٹنا ہے شاعری تیری

تو اے اجولؔ تری محفل ترے اشعار پر لعنت

اگر کر لیں ترا دیدار آنکھیں (غزل)

اگر کر لیں ترا دیدار آنکھیں

تو اچھی کیوں نہ ہوں بیمار آنکھیں

برسنے لگتی ہیں آنکھیں ہماری

تری گاتی ہیں جب ملہار آنکھیں

اگر دیکھوں تجھے تو کیسے دیکھوں

میں رکھ آیا سمندر پار آنکھیں

سزائیں ملتی ہیں ہر بار مجھ کو

خطائیں کرتی ہیں ہر بار آنکھیں

تمہاری دید کو دو آنکھیں کم ہیں

مجھے ہوں اور بھی دو چار آنکھیں

مزید غزلیں از اجول وششٹھا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں