پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اجاگر وارثی کی غزلیں — Ujagar Warsi Ghazals

اجاگر وارثی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک سے ایک شرارت سوجھے ہم کو صبح و شام (نظم)

ایک سے ایک شرارت سوجھے ہم کو صبح و شام

تو بولو کیا ہوگا انجام

کھیل میں اپنی جان پڑی ہو شوخی میں ہو نام

آپا کے بستے میں ہم چپکے سے مٹی بھر دیں

ابا کی چھتری کو جو ہم توڑ کے چر مر کر دیں

ایسی باتیں ہم گھر میں کرنے لگ جائیں عام

ہم نے دل میں ٹھانی ہو کہ سنیں گے آج کہانی

فرمائش رد کر دی جائے اور سو جائیں نانی

مرغی کا پر کان میں دے کے سونا کریں حرام

جیوگرفی کا ٹیچر جب آویزاں کر دے نقشہ

ہم سے پھر یہ پوچھا جائے ذرا دکھاؤ شملہ

جس پر ہم انگلی کو رکھیں لکھا ہو آسام

خربوزوں کے کھیت کے اندر گھس جائیں چپکے سے

رکھوالا بھی تاڑ رہا ہو پیچھے سے آ پہنچے

اور ہماری گردن اپنے ہاتھوں میں لے تھام

مزید غزلیں از اجاگر وارثی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں