ادے پرتاپ سنگھ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہوتے نہیں یہ فیصلے سکے اچھال کے (غزل)
ہوتے نہیں یہ فیصلے سکے اچھال کے
دل کا معاملہ ہے ذرا دیکھ بھال کے
موبائلوں کے دور کے عاشق کو کیا پتہ
رکھتے تھے کیسے خط میں کلیجہ نکال کے
آندھی اڑا کے لے گئی یہ اور بات ہے
کہنے کو ہم بھی پتے تھے مضبوط ڈال کے
جب پیار مل گیا تو سبھی رتن مل گئے
اب کیا کریں گے اور سمندر کھنگال کے
مطلب پرست دنیا کی فطرت نہ پوچھیے
کانٹے کو پھینک دیتے ہیں کانٹا نکال کے
بھولی بسری یادیں لے کر جا بیٹھے میخانے میں (غزل)
بھولی بسری یادیں لے کر جا بیٹھے میخانے میں
دل ہم کو سمجھانے میں ہے ہم دل کو سمجھانے میں
ایک طرف کے پیار کی قسمت بالکل ایسی ہوتی ہے
جیسی ہوتی ہے شیشے کی پتھر سے ٹکرانے میں
من کا دیپک بجھا بجھا سا بستی کیا ویرانے کیا
پیار ملے تو فرق کریں کچھ بستی اور ویرانے میں
تن کی اپنی مجبوری ہے دوری ہے تو دوری ہے
من کو دیر کہاں لگتی ہے من تک آنے جانے میں
پریم کتھاؤں کے ہر یگ میں پاتر بدلتے ہیں ورنہ
گوکل میں اب بھی کانہا ہے رادھا ہے برسانے میں
جتنے پھول جھریں اپون میں اتنی کلیاں کھلتی ہیں
کمی نہیں آنے دیتی ہے قدرت کبھی خزانے میں