ادھو مہاجن بسمل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
غزل کہوں تو میں اپنی غزل کے ساتھ رہوں (غزل)
غزل کہوں تو میں اپنی غزل کے ساتھ رہوں
سخن کی راہ میں پیہم عمل کے ساتھ رہوں
بکھیرتا رہوں خوشبو ہر ایک محفل میں
گلاب چمپا چنبیلی کنول کے ساتھ رہوں
بنوں سہارا میں دنیا میں بے سہاروں کا
ترے کرم سے خدایا میں بل کے ساتھ رہوں
لڑائی کرنے سے بہتر ہے صلح کرتا رہوں
اسی امید سے میں آج کل کے ساتھ رہوں
امن و اماں کی خاطر کھائی تھیں ہم نے قسمیں (غزل)
امن و اماں کی خاطر کھائی تھیں ہم نے قسمیں
لیکن رہا نہیں ہے یہ کام اپنے بس میں
حالات حاضرہ نے کی ایسی رہنمائی
گلشن کو ڈھونڈتے تھے ہم آ گئے قفس میں
قدرت کے چاہنے سے ہوگا علاج اس کا
اب غم نہیں ہے میرا دنیا کی دسترس میں
دیر و حرم سے میرا بس واسطہ ہے اتنا
یہ بھی ہے میرے بس میں وہ بھی ہے میرے بس میں
بسملؔ مرے عزائم دنیا سے ہیں نرالے
ہنس کر میں جی رہا ہوں رہ کر بھی خار و خس میں
مزید غزلیں از ادھو مہاجن بسمل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں