ادے جھانجھنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مجھ کو یہ جادو آ جائے (غزل)
مجھ کو یہ جادو آ جائے
تجھ کو سوچوں تو آ جائے
کوچہ میں پھرتا ہوں تیرے
شاید باہر تو آ جائے
ایسے ایسے شعر کہوں میں
لفظوں میں خوشبو آ جائے
جس شے کو میں ہاتھ لگاؤں
اس میں وہ خوش رو آ جائے
کاش کبھی بیمار پڑوں میں
مجھ سے ملنے تو آ جائے
ہم بھی اوروں جیسے نکلے (غزل)
ہم بھی اوروں جیسے نکلے
جب تیرے کوچہ سے نکلے
نکلے بھی تو کیسے نکلے
دیکھا اور بن دیکھے نکلے
میں نے ان کو پاگل سمجھا
وہ بھی میرے جیسے نکلے
ایک دفعہ اس نے دیکھا تو
اس رستے سے پھر سے نکلے
ہم نے تو کیا کیا سوچا تھا
اور تم بھی یار ایسے نکلے
جتنے گھر میں تھے سب روئے
ایسے اپنے گھر سے نکلے
کہنے والے کہتے ہیں پر
بات وہی جو دل سے نکلے
مزید غزلیں از ادے جھانجھنی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں