پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ادے دواکر پانڈے کی غزلیں — Uday Divakar Pandey Ghazals

ادے دواکر پانڈے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ چھوٹی بات ہے اب کس گلی میرا ٹھکانہ ہے (غزل)

یہ چھوٹی بات ہے اب کس گلی میرا ٹھکانہ ہے

یہاں کے ہر مکاں ہر دل میں میرا آشیانہ ہے

اسے ہے دیکھنا گھر میں مرے کتنی دراریں ہیں

اماں یہ چائے کی چسکی یہ کھینی بس بہانہ ہے

بچا جو بھی ہوا ہوں میں اسے بھی بیچ دیتا ہوں

محبت راستے میں ہے مجھے رستے پہ آنا ہے

اسی بستی سے میں بھی ہوں مجھے معلوم ہے پیارے

کہاں آواز دینی ہے کہاں سے لوٹ آنا ہے

کماتے ہیں برابر ہی مگر بس فرق ہے اتنا

تمہیں کیول بچانا ہے مجھے کیول چکانا ہے

ابھی ہے رات ابھی اور اک کہانی ہے (غزل)

ابھی ہے رات ابھی اور اک کہانی ہے

ابھی تو موم کی آنکھوں میں تھوڑا پانی ہے

ضرورتوں میں جلاتے ہیں پھر بجھاتے ہیں

کسی چراغ کے جیسی مری جوانی ہے

یہ تیری زلفیں تری آنکھیں تیرے ہونٹ صنم

خدا کے ہاتھ کی نایاب باغبانی ہے

یہ جو ہنر ہے غم و رنج بھول جانے کا

ہماری ماں کی یہی آخری نشانی ہے

میں اجنبی کو ٹھکانے پہ چھوڑ آتا ہوں

مری رگوں میں ابھی گاؤں کی روانی ہے

پرانے لمحے دکھے چابیاں گھمانے سے

ادےؔ کے ہاتھ میں لپٹی گھڑی پرانی ہے

مزید غزلیں از ادے دواکر پانڈے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں