پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تراب اختر نقوی کی غزلیں — Turab Akhtar Naqvi Ghazals

تراب اختر نقوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سفر بدلتا رہا ہم سفر بدلتے رہے (غزل)

سفر بدلتا رہا ہم سفر بدلتے رہے

ضرورتوں کے مطابق بشر بدلتے رہے

جہاں سکون ملا بیٹھ جاتے تھے ہم لوگ

پرند کی طرح ہم بھی شجر بدلتے رہے

ضعیف باپ کی خدمت کی بات جب آئی

تو موسموں کی طرح سے پسر بدلتے رہے

وہ منزلوں پہ کبھی بھی پہنچ نہیں پائے

ذرا سی دیر میں جو راہ بر بدلتے رہے

دعائیں کرتے رہے ہم بھی دشمنوں کے لیے

پر اپنے واسطے ہم بھی سپر بدلتے رہے

یہ کہہ رہا ہے سر دشت نینوا خنجر

میں تھک گیا تھا مگر پھر بھی سر بدلتے رہے

ترابؔ تم بھی تو بدلے ہو کتنی تیزی سے

نہ چاہتے ہوئے تم بھی مگر بدلتے رہے

میں نے دیکھا نہیں ہندو یا مسلمان ہو تم (غزل)

میں نے دیکھا نہیں ہندو یا مسلمان ہو تم

ہاں فقط اتنا ہے دیکھا کہ اک انسان ہو تم

بس تری ہی تو محبت میں لکھی ہے میں نے

میری اس پہلی غزل کا بھی تو عنوان ہو تم

تیرے دل میں میں نہیں پر مرے دل میں تم ہو

تم پہ سو جان سے قربان مری جان ہو تم

تیری آنکھوں کے سمندر میں میں ڈوبوں گا نہیں

مجھ کو معلوم ہے یہ میری نگہبان ہو تم

گر محبت سے کہو گی تو چلا جاؤں گا

اتنی سی بات ہے کیوں اتنا پریشان ہو تم

ایک ہی ذات نے ہم سب کو بنایا ہے ترابؔ

ایسا لگتا ہے کہ اس بات سے انجان ہو تم

مزید غزلیں از تراب اختر نقوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں