پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

طفیل عامر کی غزلیں — Tufail Amir Ghazals

طفیل عامر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نعم البدل نہیں ترے زندہ وجود کا (غزل)

نعم البدل نہیں ترے زندہ وجود کا

دیوار پر لگی تری تصویر کیا کریں

تیرے بغیر چین نہ آئے کسی طرح

تیرے ہی در کے ہو رہے دلگیر کیا کریں

ہر ایک ربط ایسے طلب کا ہوا اسیر

رکنا نہ چاہو تم تمہیں زنجیر کیا کریں

قدموں کو باندھ دیتی ہے یوں رہ گزر تری

کٹتا نہیں سفر ترے راہگیر کیا کریں

مدت سے اس کے شہر میں عامرؔ نہیں گئے

اس کے سوا بھلا کوئی تدبیر کیا کریں

فاصلے جو بڑھ گئے (غزل)

فاصلے جو بڑھ گئے

مشکلوں میں پڑ گئے

حق کی جو آواز تھے

سولیوں پر چڑھ گئے

در تمہارا سامنے

آج آگے بڑھ گئے

وہ نظر کے سامنے

آئنے سے جڑ گئے

بات تو کچھ بھی نہ تھی

لیکن عامرؔ اڑ گئے

مزید غزلیں از طفیل عامر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں