طفیل احمد جمالی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پیہم شریک پرورش گلستاں رہے (غزل)
پیہم شریک پرورش گلستاں رہے
ہر چند ہم مثال صبا بے نشاں رہے
ہم فلسفوں کی گود کے پروردہ آدمی
اس مصلحت کدے میں بہت سرگراں رہے
ٹوٹے قدم قدم پہ خیالات کے صنم
حائل کچھ ایسے راہ میں سنگ گراں رہے
چھپ چھپ کے چشم دہر سے رونا پڑا ہمیں
دنیا پہ ہم عیاں تھے زیادہ نہاں رہے
کانٹا سا تھا جو دل میں جمالیؔ امید کا
جب وہ نکل گیا تو بہت شادماں رہے
مزید غزلیں از طفیل احمد جمالی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں