پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ٹی کے سنگھ کاشف کی غزلیں — Tk Singh Kashif Ghazals

ٹی کے سنگھ کاشف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بولنے کی بھی یہاں قیمت چکائی جا رہی ہے (غزل)

بولنے کی بھی یہاں قیمت چکائی جا رہی ہے

دن دہاڑے سچ کی اب گردن دبائی جا رہی ہے

ہیں پریشاں اس خبر سے یہ سیاست کرنے والے

ملک میں دیوار نفرت کی گرائی جا رہی ہے

اک طرف لوگوں سے سچ کہنے کو بولا جا رہا ہے

اک طرف کچھ جھوٹوں کی محفل سجائی جا رہی ہے

شاہوں کو چھپ چھپ کے بیدردی سے لوٹا جا رہا ہے

تاج پوشی چوروں کی کھل کر کرائی جا رہی ہے

کیوں ملی ہے زندگی ہم کو وہاں کاشفؔ جہاں پر

سانس لے کر رسم مرنے کی نبھائی جا رہی ہے

ٹوٹتے ہی رہنے کا سلسلہ دیا مجھ کو (غزل)

ٹوٹتے ہی رہنے کا سلسلہ دیا مجھ کو

اس نے زندگی تو دی پر رلا دیا مجھ کو

سوچتا ہوں کس کس کو یاد رکھوں دنیا میں

کچھ نہ کچھ سبھی نے ہے تجربہ دیا مجھ کو

ہارنے لگا تھا وو مجھ سے لڑتے لڑتے جب

اس نے دنیا کی نظروں میں ہرا دیا مجھ کو

ہم نے ہی سکھایا جس کو سلیقہ جلنے کا

ایک شب اسی دئیے نے بجھا دیا مجھ کو

میں نے سب سے کل میخانے کا رستہ پوچھا تھا

سب نے اس کی آنکھوں کا ہی پتہ دیا مجھ کو

کیسے میں زمانے کی نظروں ث گزر پاتا

سچ تھا میں سبھی نے مل کر دبا دیا مجھ کو

مزید غزلیں از ٹی کے سنگھ کاشف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں