توصیف احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سب ہارتا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے (غزل)
سب ہارتا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
پر مسکرا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
خوددار ہوں کسی سے مدد مانگتا نہیں
تجھ کو بلا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
ہے کون اس جہاں میں مرے واسطے مگر
سب سے نبھا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
مرنے کی مشق ایک طرف جاری ہے مگر
دنیا سجا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
دشمن جو بھی ملے تھے ہنر مند سب کے سب
سب کو ہرا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
اتنے ہرے ہیں زخم کہ رونا محال ہیں
خوشبو لٹا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
اس سے کوئی بھی ربط نہیں پر اسی کی اک
تصویر چومتا ہوں میں یہ اور بات ہے
سب ہارتا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے (غزل)
سب ہارتا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
پر مسکرا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
خوددار ہوں کسی سے مدد مانگتا نہیں
تجھ کو بلا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
ہیں کون اس جہاں میں مرے واسطے مگر
سب سے نبھا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
مرنے کی مشق ایک طرف جاری ہے مگر
دنیا سجا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
دشمن جو بھی ملے تھے ہنر مند سب کے سب
سب کو ہرا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
اتنے ہرے ہیں زخم کی رونا محال ہے
خوشبو لٹا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
اس سے کوئی بھی ربط نہیں پر اسی کی اک
تصویر چومتا ہوں میں یہ اور بات ہے