پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تسنیم انصاری کی غزلیں — Tasneem Ansari Ghazals

تسنیم انصاری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہ جانے کون تھا اپنا پتا بتایا نہیں (غزل)

نہ جانے کون تھا اپنا پتا بتایا نہیں

دیا جلایا مگر روشنی میں آیا نہیں

کسے کہیں کہ قیامت تو یوں بھی ہوتی ہے

زمیں ابھر گئی سورج قریب آیا نہیں

حصار کام نہ آیا طلسم ٹوٹ گیا

ہوا کے دوست ہوا نے تجھے چھپایا نہیں

ابھی کچھ اور بھی کہنا ہے میرے راوی کو

ابھی تو اس نے مجھے تخت پر بٹھایا نہیں

کسی کے ہاتھ میں خنجر تو کوئی سنگ بدست

مگر یہ اپنی طبیعت کوئی پرایا نہیں

اپنا سر شیشے پہ مارا کرتا ہوں (غزل)

اپنا سر شیشے پہ مارا کرتا ہوں

شہنائی شہنائی پکارا کرتا ہوں

اپنا خنجر اپنی گردن اپنا ہاتھ

اب تم سمجھو میں تو اشارہ کرتا ہوں

دو موتی سونے کے ترازو میں رکھ کر

میں تیری آنکھوں کا نظارہ کرتا ہوں

شہر ستم میں میرے لبوں پر نغمۂ جاں

دشت بلا میں رقص دل آرا کرتا ہوں

غالبؔ آؤ چومو میرے ہاتھوں کو

میں پیڑوں سے آم اتارا کرتا ہوں

مزید غزلیں از تسنیم انصاری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں