پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تسلیم سرور کی غزلیں — Tasleem Sarvar Ghazals

تسلیم سرور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھوں کے مری شہر یہ جل تھل نہیں ہوتے (غزل)

آنکھوں کے مری شہر یہ جل تھل نہیں ہوتے

دل پر یہ جدائی کے جو بادل نہیں ہوتے

ہر خواب کی تعبیر میں ایک راز چھپا ہے

پھر کیوں یہ حقیقت میں مکمل نہیں ہوتے

یک طرفہ محبت کہیں پاگل نہ بنا دے

اتنا بھی کسی کے لئے پاگل نہیں ہوتے

کیا ہجر کی وحشت میں سکوں ڈھونڈھ رہے ہو

صحرا میں گھنی چھاؤں کے جنگل نہیں ہوتے

بنتے ہیں امڈتے ہیں برستے ہیں کہیں اور

بالکل بھی بھروسے کے یہ بادل نہیں ہوتے

اب کیا میں سنواروں گا کسی زلف کی الجھن

مجھ سے تو مسائل ہی مرے حل نہیں ہوتے

جھنکار کے مانند ترے ساتھ تھا ورنہ

گھنگرو تو کبھی پاؤں کی پایل نہیں ہوتے

اتر جائے گا جب سفینہ ہمارا (غزل)

اتر جائے گا جب سفینہ ہمارا

تو دریا بھی دیکھے گا جلوہ ہمارا

تو ٹوٹیں گے سارے زمانے کے پتھر

اگر ٹوٹ جائے گا شیشہ ہمارا

وہی تیر پھر سے ہمیں مار دینا

اگر چوک جائے نشانہ ہمارا

زمیں دوز کر کے مکمل عمارت

وہ سستے میں بیچیں گے ملبہ ہمارا

مزید غزلیں از تسلیم سرور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں