پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ترن ترنم کی غزلیں — Tarun Tarannum Ghazals

ترن ترنم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب بچائے گا بس خدا مجھ کو (غزل)

اب بچائے گا بس خدا مجھ کو

اس نے دے دی ہے بد دعا مجھ کو

جن گناہوں کو جانتا ہوں میں

ان کی ملنے لگی سزا مجھ کو

جب سے بچھڑا ہوں اپنے سائے سے

لوگ کرتے ہیں ان سنا مجھ کو

اوب جاؤں گا زندگی سے میں

کاش کر دے کوئی خفا مجھ کو

خود بہ خود زخم بھرتے جائیں گے

تو گلے سے تو بس لگا مجھ کو

میں ترنؔ پھر نہ تجھ کو یاد آؤں

اتنی شدت سے بھول جا مجھ کو

مچھلی کی طرح جال سے لپٹا ہوا ہوں میں (غزل)

مچھلی کی طرح جال سے لپٹا ہوا ہوں میں

تیرے ہی ایک خیال سے لپٹا ہوا ہوں میں

کیوں تجھ کو جاننے میں مجھے دیر لگ گئی

اب تک اسی سوال سے لپٹا ہوا ہوں میں

یہ جانتے ہوئے کی تو میرا نہ ہو سکا

پھر بھی ترے جمال سے لپٹا ہوا ہوں میں

ویسے تو میرے ساتھ بہت حادثے ہوئے

پر تیرے ہی ملال سے لپٹا ہوا ہوں میں

یہ خواب ہے مرا تو ترنؔ خواب ہی سہی

پر حسن بے مثال سے لپٹا ہوا ہوں میں

مزید غزلیں از ترن ترنم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں