پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ترن بھاردواج کی غزلیں — Tarun Bhardwaj Ghazals

ترن بھاردواج کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ساز ہاتھوں میں اٹھاؤ تو غزل پیش کروں (غزل)

ساز ہاتھوں میں اٹھاؤ تو غزل پیش کروں

تم نظر مجھ سے ملاؤ تو غزل پیش کروں

یہ ہے پیغام محبت اسے چھپ کر نہ سنو

تم مرے سامنے آؤ تو غزل پیش کروں

دور ہی دور جلاؤ نہ محبت کے چراغ

روشنی بن کے تم آؤ تو غزل پیش کروں

تنہا تنہا سی نظر آتی ہے دنیا میری

تم مرے پاس جو آؤ تو غزل پیش کروں

بارہا تم نے ستایا ہے مجھے رات اور دن

مجھ کو اتنا نہ ستاؤ تو غزل پیش کروں

ہم ہیں وہ عشق کے پنچھی جو غزل کہتے ہیں

تم غزل مجھ کو سناؤ تو غزل پیش کروں

تم کو چاہا ہے تہ دل سے یقیناً ہم نے

تم مرے دل میں سماؤ تو غزل پیش کروں

جھوٹے وعدوں سے تسلی نہیں ملتی ہے ترونؔ

سچا آئینہ دکھاؤ تو غزل پیش کروں

بے بسی کے دور میں کیا مسکرانا چھوڑ دیں (غزل)

بے بسی کے دور میں کیا مسکرانا چھوڑ دیں

تم نہیں آئے تو ہم سجدے میں آنا چھوڑ دیں

آندھیوں کا رخ ہماری اور ہے بے شک رہے

یہ نہیں ہوگا کہ ہم دیپک جلانا چھوڑ دیں

ہم نے اپنی آستینوں کو کھلا رہنے دیا

اب ہمارے سانپ بھی تو پھسپھسانا چھوڑ دیں

یہ نہیں ہوگا بھلے ہی جنگ چھڑ جائے ابھی

ہم کسی کے خوف سے کھانا کمانا چھوڑ دیں

ہم زمانہ سے خفا ہیں اس کا یہ مطلب نہیں

آپ کے ہاتھوں میں ہم سارا زمانا چھوڑ دیں

دشمنی یاری میں بدلی ہے ہماری آج ہی

ہم تمہیں کیوں آج سے ہی آزمانا چھوڑ دیں

مزید غزلیں از ترن بھاردواج ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں