پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

طارق رشید درویش کی غزلیں — Tariq Rashid Darvesh Ghazals

طارق رشید درویش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

باقی سب کچھ فانی ہے (غزل)

باقی سب کچھ فانی ہے

ایک وہی لافانی ہے

سنتے رہتے ہیں ہم سب

دنیا ایک کہانی ہے

شرم و حیا سب قصے ہیں

سوکھا آنکھ کا پانی ہے

شعلہ نہیں شبنم بھی نہیں

بس بے رنگ جوانی ہے

نغمہ کوئی چھیڑو درویشؔ

محفل محفل ویرانی ہے

آج اس وقت وہ جب یاد آیا (غزل)

آج اس وقت وہ جب یاد آیا

''دل کے دکھنے کا سبب یاد آیا''

یاد پڑتا ہی نہیں ہے مجھ کو

کب میں بھولا اسے کب یاد آیا

جن کی تعبیر سے آنکھیں نم ہیں

پھر وہی خواب طرب یاد آیا

آج یہ رات کٹے گی کیوں کر

آج پھر وہ بے سبب یاد آیا

مزید غزلیں از طارق رشید درویش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں