پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

طارق جاوید کی غزلیں — Tariq Jawed Ghazals

طارق جاوید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتا (غزل)

میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتا

تو رویہ بدل نہیں سکتا

آئے درویش گر جلالی میں

پھر یہ سورج نکل نہیں سکتا

راز مٹی میں ہے کوئی شاید

دھوپ میں پیڑ جل نہیں سکتہ

دس کو پالے ہے باپ تنہا ہی

دس سے کیوں باپ پل نہیں سکتا

جس میں شامل ہو سود کی لذت

میں وہ لقمہ نگل نہیں سکتا

تیرے آنسو فضول ہیں طارقؔ

اب یہ پتھر پگھل نہیں سکتا

تیرا وعدہ جھوٹا نکلا (غزل)

تیرا وعدہ جھوٹا نکلا

ہجر ہی آخر سچا نکلا

میرا آنا دل میں تیرے

تیز ہوا کا جھونکا نکلا

ہم نے خود کو برسوں دیکھا

صرف نظر کا دھوکہ نکلا

میں نے جس کو یاد کیا تھا

تیرے ہاتھ کا لکھا نکلا

اندر کی خاموشی ٹوٹی

دل سے شور شرابہ نکلا

میں سمجھا تو دکھ بانٹے گا

تو بھی غم کا مارا نکلا

جس کے خوف سے بھاگ رہا تھا

وہ اپنا ہی سایہ نکلا

مزید غزلیں از طارق جاوید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں