پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

طارق محمود کی غزلیں — Tariq Mahmood 1 Ghazals

طارق محمود کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چلمن وہ آسمان کی تکنا وہ بام سے (غزل)

چلمن وہ آسمان کی تکنا وہ بام سے

خیموں سے منہ نکالا ستاروں نے شام سے

مطلب ہے ساری دنیا کو اپنے ہی کام سے

آتا ہے مجھ کو چین تمہارے ہی نام سے

دل نے تمہارے حسن کی دیکھی ہے اک جھلک

پھسلا تبھی تو جاتا ہے اپنے مقام سے

جب سے نگاہ یار نے چیرا ہے میرا دل

ہٹتا نہیں ہے منہ مرا ساقی کے جام سے

اک دن وہ آ کے پوچھ لے کیسا ہے دل غریب

اک دن وہ تیغ کھینچ لے اپنے نیام سے

سرگوشیاں کریں گے ہواؤں کے کان میں (غزل)

سرگوشیاں کریں گے ہواؤں کے کان میں

اب شعر ہم کہیں گے جزیروں کی شان میں

جلنے لگی ہیں سانسیں حرارت سے اتنی کیوں

پوچھا یہ اک پرند نے مجھ سے اڑان میں

شعلے نکل رہے ہیں صحارا کے دشت سے

آتش فشاں کے دھبے ہیں گرتی چٹان میں

خطرے میں ہے یہ قیمتی ہیروں کی سرزمین

بیٹھے ہیں نابکار سے دشمن مچان میں

لمحات کتنے باقی ہیں سورج کی موت میں

کب تک رہے گا تیر بھی آخر کمان میں

رہتا ہو جن مکینوں کو ہر دم فنا کا خوف

کیا زندگی کریں گے وہ ایسے مکان میں

مزید غزلیں از طارق محمود ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں