پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تنویر اختر کی غزلیں — Tanveer Akhtar Ghazals

تنویر اختر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بغض نفرت کو بہت دور کہیں رکھتے ہیں (غزل)

بغض نفرت کو بہت دور کہیں رکھتے ہیں

خانۂ دل میں محبت کا مکیں رکھتے ہیں

ہم تری سمت بکھیریں گے دعا کے جگنو

اک یہی لفظ ہنر اپنے تئیں رکھتے ہیں

ہم لبوں پر ہی سجاتے ہیں تبسم کے گلاب

لذت درد انا دل کے قریں رکھتے ہیں

ہیں تر و تازہ تری فکر کے گل بوٹے تو

ہم بھی خوش رنگ خیالات زمیں رکھتے ہیں

فاقہ مستی سے ہی فرصت نہیں ملتی اخترؔ

ورنہ کشکول میں ہم نان جویں رکھتے ہیں

خاک کے گھر میں پرندہ روح کا دھانی ہوا (غزل)

خاک کے گھر میں پرندہ روح کا دھانی ہوا

دیکھ پاکیزہ عمل سے جسم لا فانی ہوا

جا کسی اونچی فضاؤں میں تو اپنا عکس ڈھونڈ

میں فقیر شہر میرا خواب سیلانی ہوا

میں جسے تاریکیوں میں چھوڑ آیا تھا کبھی

ذہن کی آنکھوں میں وو چہرہ بھی نورانی ہوا

پھر مرے کردار کا روشن ہوا ہے معجزہ

پھر مرے زیر قدم اک تاج سلطانی ہوا

رونقیں ساری اڑا کر لے گئی شیطانی ہوا

اب کے سارہ شہر اخترؔ نذر ویرانی ہوا

مزید غزلیں از تنویر اختر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں